اسلام آباد سے ترکیہ کے مرکزی شہر استنبول جانے والی پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز 8 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
پرواز کے ایک مسافر کے مطابق کئی گھنٹوں سے مسافروں کو پی آئی اے حکام نے جہاز میں بٹھا رکھا ہے۔
دوسری طرف پی آئی حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث مسافروں کی استنبول سے کنکٹنگ فلائٹس کیسنل ہوچکی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو آئندہ کی فلائٹ اور استنبول پہنچانے کا مناسب بندوبست کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مسافروں کو ترکش ایئرلائن اور دیگر فلائٹس کے ذریعے استنبول پہنچایا جائے گا اور انہیں وہاں پر بے یار و مددگار نہیں چھوڑا جائے گا۔
اسلام آباد سے استنبول جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے منسوخ ہونے کے معاملے پر جہاز سے اترنے کے بعد مسافروں نے لاؤنج میں ایئرلائن کے کاؤنٹر کے سامنے احتجاج کیا۔
Comments are closed.