اسلام آباد میں پولیس نے شاپنگ کیلئے آئی فیملی سے مارپیٹ کے ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ زاہد ترمزی کے سامنے پیش کردیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تمام ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں دکانداروں نے فیملی کو مارا تھا، ملزمان نے مارکیٹ میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا تھا۔
فیملی پر تشدد، مار پیٹ، دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.