سوئیڈش خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں نامزد ملزم سفیر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے سوئیڈش خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جس کے مطابق متاثرہ خاتون کے سیکیورٹی گارڈ سفیر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے متاثرہ خاتون کا ٹرائل کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروایا جبکہ ٹرائل چند ماہ میں مکمل ہوا۔
میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ سوئیڈش خاتون کے ساتھ سیکیورٹی گارڈ سفیر کی جانب سے زیادتی ثابت ہوئی۔
گزشتہ سال جون میں متاثرہ خاتون نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف تھانہ آب پارہ میں مقدمہ درج کیا تھا جبکہ متاثرہ خاتون اسلام آباد میں اقوامِ متحدہ کیلئے کام کرتی تھیں۔
30 سالہ سوئیڈش خاتون کو اس کی رہائش گاہ پر ان کے سیکیورٹی گارڈ سفیر نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
Comments are closed.