حکمران جماعت تحریک انصاف کے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کی حکمتِ عملی طے کرلی گئی ہے۔
تحریکِ انصاف لاہور کے اجلاس میں 27 مارچ کے اسلام آباد جلسے کی حکمت عملی طے کی گئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک لاکھ لوگوں کا قافلہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگا۔
اجلاس میں تنظیمی عہدے داروں کو مختلف ذمہ داریاں اور ٹاسک سونپ دیا گیا اور بتایا گیا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 30 گاڑیوں کا قافلہ مرکزی مقام پر پہنچے گا۔
اجلاس میں کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے 23مارچ کو لاہور میں کیمپ لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس سے قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں انسانوں کے سمندر کا خیرمقدم کریں گے، عمران خان قوم کے اتحاد کی علامت، لٹیروں کیلئے خوف کا پیغام ہیں، کسی کو ملک و قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Comments are closed.