اسلام آباد میں جج کے گھر میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پُراسرار طور پر زخمی ہوئی ہے، سول جج جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملازمہ کو تشویش ناک حالت میں سرگودھا چھوڑ کر آگئیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا کا کہنا ہے کہ بچی کے سر پر چوٹوں کے 15 نشانات ہیں اور زخموں میں کیڑے پڑ چکے ہیں۔
بچی کے والدین نے کہا ہے کہ جج عاصم حفیظ کی بیوی نے ان کی بیٹی پر تشدد کیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کو 7 ماہ قبل سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازمت کیلئے بھیجا تھا۔
پولیس نے بچی کو ملازمت پر لگوانے والے شخص کو حراست میں لے لیا، تشدد کا شکار 14 سالہ ملازمہ کی حالت تشویشناک ہوگئی، اسے سرگودھا سے لاہور کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed.