محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خط سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی طبیعت کا سن کر وہ بہت مضطرب ہوئے اور ان سے اظہارِ یک جہتی کےلیے گلدستہ بھجوایا تھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جواب میں ڈاکٹر قدیر کی لکھی تحریر نے ان کے دل پر گہرا اثر کیا، اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وہ روبصحت ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ وہ خود اسلام آباد جا کر ڈاکٹر عبدالقدیر سے ملیں، لیکن بدقسمتی سے وہ ہم سے بچھڑ گئے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، درحقیقت پاکستان ان کا مقروض ہے۔
مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔
Comments are closed.