اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کردی۔
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی ہے، شکایت کے ساتھ آڈیو ویڈیو کے ٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئے ہیں۔
شکایت میں جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام لگایا گیا ہے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف ٹیکس چھپانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر کے حوالے سے مختلف آڈیوز ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف مالی بےضابطگی کے ثبوت ہیں۔
اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.