ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی۔
اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مہنگی ایل این جی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صارفین کے لیے مہنگی بجلی کا باعث بنے گی۔
Comments are closed.