وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آرا بازار روڈ چکوال سے گرفتار 2 ملزمان سے 3 کروڑ 9 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش کا آغاز کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان قبضے میں لی گئی کرنسی سے متعلق ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہیں کرسکے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، جن سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات، پیغامات، موبائل فونز اور رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان راولپنڈی ڈویژن میں حوالہ ہنڈی کا ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
Comments are closed.