نگراں وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ میں اردو میں امتحان دینے کےلیے ہانگ کانگ اور فیڈرل بورڈ کے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے، ہانگ کانگ میں فیڈرل بورڈ اسلام آباد اردو میں امتحان لے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں نیوٹیک اور سعودی عرب کے درمیان ٹیکنیکل ٹریننگ کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں نادرا میں بھرتیوں کے قوانین 2020 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی جبکہ کابینہ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی عارضی مدت ملازمت میں توسیع دے دی۔
Comments are closed.