ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایک مسافر حضرت بلال بحرین جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔
مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران بیگ میں موجود ذاتی استعمال کے کچھ آئٹمز کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ماہر افسران نے مشکوک قرار دیا۔
ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران سفری بیگ کے اندر موجود شیمپو کی بوتل میں 65 کیپسولز میں پیک کی گئی 524 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اس منشیات کو کیپسولز میں مہارت سے چھپایا گیا تھا، منشیات ضبط کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی گئی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.