ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

اسلام آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین سے ڈر کر پولیس بلالی

مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کیا، بل جلائے، نعرے لگائے، اسلام آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی۔

بجلی کمپنیوں نے متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کردیا، اپنے خط میں کمپنیوں نے یہ بھی کہا کہ تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کے الیکٹرک کے عملے نے تشدد میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف  جن شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ان میں راولپنڈی، پشاور، سرگودھا، تلہ گنگ، مظفر گڑھ اور گوجرہ نمایاں ہیں۔

صورت حال پر نگراں وزيراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں بجلی کے بلوں پر عوام کو ریلیف دینے پر مشاورت ہوگی۔

وزيراعظم کے بیان پر سینیٹر مشتاق احمد نے ردعمل میں کہا کہ ججز، جرنیل، افسر شاہی، واپڈا ملازمین اور پارلیمنٹیرینز، کسی کو بھی ایک یونٹ بجلی مفت نہیں دو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.