
وفاقی حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر کام تیز کر دیا۔
آؤٹ سورسنگ کے لیے انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی سی اے اے کے مطابق انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشن، سی اے اے سے مل کر آؤٹ سورسنگ کا پلان تیار کرے گا۔
انٹرنیشنل آپریٹرز کو ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں مدعو کیا جائے گا، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ایکٹ کو مدنظر رکھ کر پلان تیار کیا جائے گا۔
ڈی جی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل پر کام شروع کیا جائے گا، آؤٹ سورسنگ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل، بلڈنگ اور کار پارکنگ حوالے کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ بولی لگانے والی کمپنی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ پر دیا جائے گا۔
Comments are closed.