انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں بھارتی گواہوں کو بھجوائے گئے سمن کا جواب نہ آنے پر سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بھارتی گواہوں کو وزارت خارجہ کے ذریعے سمن بھجوائے گئے تھے جس کا بھارت نے ابھی تک جواب نہیں دیا اور جواب کا انتظار ہے۔
عدالت نے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔
Comments are closed.