جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ مرکزی اسٹیج کو فیض آباد سے رحمان آباد منتقل کررہے ہیں۔

شبلی فراز نے فیض آباد مری روڈ پہنچ کر کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، اب نیا ڈراما شروع کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جلسہ فیض آباد سے 2 کلو میٹر آگے مری روڈ پر ہی ہوگا۔

اس موقع پر صحافی نے شبلی فراز سے پوچھا کہ آپ کی پنجاب میں اپنی حکومت ہے یہاں سے کیوں ہٹا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے 26 نومبر کے جلسے کی تیاریوں سے متعلق انتظامیہ اور پولیس نے جلسے کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔

شبلی فراز نے جواب میں کہا کہ صوبائی انتظامیہ سے جب بات کرو تو وہ مسکرا دیتے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف کے 26 نومبر کے جلسے کی تیاریوں سے متعلق انتظامیہ اور پولیس نے جلسے کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.