اسلام آباد کے اسکول کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک تاحال فرار ہے۔
اسلام آباد پولیس کے درج کردہ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم آنش 18 سالہ طالبہ کو بہلا پھسلا کر قریبی گاؤں لے گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم اور اُس کے 3 ساتھیوں نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی۔
درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے طالبہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
اسلام آباد پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد کارروائی کی 3 ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ ایک فرار ہے۔
Comments are closed.