وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب نے اپنے قد سے بڑی بڑھکیں مارنی شروع کردیں،سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، اسلام آباد آنے کی بات کرتے ہیں یہ لاڑکانہ نواب شاہ جانے کے بھی نہیں۔
فواد چوہدری نے زرداری کے اسلام جا کر حکومت سے مقابلہ کرنے کے اعلان پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے، جب آپ کو عدالت جانا ہوتا ہے تو وہیل چیئر منگوالیتے ہیں، جب ضمانت ملتی ہے سانس لیتے ہیں اور قد سے زیادہ بڑی بھڑکیں مارنے لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب میں امیدوار نہیں ہیں، جبکہ مریم نواز کے پی میں اپنی شکست کا جشن منا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سیاست ٹی وی کے سہارے چل رہی ہے، گراؤنڈ پر نہیں، ان کی ٹی وی کوریج بند کردیں تو یہ ختم ہوجائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پانچ سالوں میں 55 ارب ڈالر قرض واپس کرنے جارہے ہیں، ان لوگوں نے تو قرض لے کر ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کے پی سے مسلم لیگ نون فارغ ہوگئی ہے، کسی نے ووٹ نہیں ڈالا، نوازشریف باقی زندگی پارک لین میں اور زرداری دبئی میں گزاریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا جیسی بلا میں ملک کی معیشت میں بہتری آئی، پاکستان میں پہلی بار دس ڈیم بن رہے ہیں، ایک لاکھ 57 ہزار کمپنیاں پچھلے ڈھائی سال میں بنیں، جبکہ اس سال فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے،کاروں، موٹرسائیکلوں اور زرعی بیج ادویات کی ریکارڈ سیل ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Comments are closed.