ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر اٹلی اور اسپین جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق خرم سلیم نامی مسافر نے غلام مرتضیٰ کے پاسپورٹ پر اٹلی جبکہ سعد سعید نامی مسافر نے ناظم سعید کے پاسپورٹ پر اسپین جانے کی کوشش کی۔
ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ خرم سلیم کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزا اور جعلی امیگریشن اسٹیمپس جبکہ سعد سعید کے پاسپورٹ پر اسپین کا جعلی ویزا اور متعدد جعلی امیگریشن اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔
ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں کوایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.