وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح ملزمان درزی کی دکان سے کپڑے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
لوٹ مار کا واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں پیش آیا، جہاں سے دو مسلح ملزمان درزی کی دکان سے سلے اور بغیر سلے کپڑے لوٹ کر فرار ہوئے۔
لوٹ مار کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.