اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کو سیکٹر ایف 8 سے نقص امن کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کیلئے لال حویلی پر پولیس کا دوسرا چھاپہ بھی رائیگاں گیا۔
پولیس کو اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
قبل ازیں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا۔
فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اْن پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے کا الزام ہے۔
Comments are closed.