منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

اسلام آباد، پرائیویٹ اسپتالوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کا علاج نہ کرنے کا انکشاف

اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتالوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کا علاج نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد ہی ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی آخری جائے پناہ ہے، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ 

اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سے بھی ایچ آئی وی پوزیٹو مریض پمز اسلام آباد آنے پر مجبور ہیں۔

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے میں کچھ…

ماہرین نے کہا کہ پاکستان بھر کے زیادہ تر پرائیویٹ اسپتال ایچ آئی وی کے مریض داخل نہیں کرتے، ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو علاج میں درپیش مشکلات سے آگاہ ہیں، ایچ آئی وی متاثرین کو امتیازی سلوک سے بچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

حکام نے کہا کہ علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے پر ہیلتھ کیئر کمیشنز اور ہیلتھ کیئر اتھارٹی ایکشن لے سکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.