اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سیونتھ ایونیو پر تیز رفتار گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس میں طارق فضل چوہدری کا بیٹا عنزہ طارق زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کے مطابق گاڑی نوجوان عنزہ طارق ہی چلا رہا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.