اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کو غیرشرعی قرار دے دیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے حقیقی مخنث کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں ایکٹ کے جائزے کے لیے کمیٹی بنائے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل، علماء، ماہرین قانون، ماہرین طب پر مشتمل ہو، جبکہ کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں قانون کا تفصیلی جائزہ لے۔
دوسری جانب اعلامیے کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی قانون 2022ء کی تعریف کی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے سفارش کی کہ نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔
Comments are closed.