پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

اسلامیہ یونیورسٹی مبینہ اسکینڈل پر چیئرمین HEC کا مؤقف

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مبینہ اسکینڈل معاملے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا مؤقف سامنے آگیا۔

 چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ اللّٰہ کرے اسلامیہ یونیورسٹی کا واقعہ جھوٹا ہو، باعث شرم ہے، ہمارےاداروں کو یہ کیا ہوگیا، اگر ایسی کوئی بات ہے تو کسی کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ڈاکٹر مختار احمد  نے کہا کہ ایچ ای سی نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ یونیورسٹی سے حاصل کر لی، سزا کا عمل جب تک نہیں ہوگا یہ چیزیں چلتی رہیں گی۔

چیئرمین ایچ ای سی نے یہ بھی کہا کہ  اس واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کو چوک میں لٹکا دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو 4 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی فارنزک رپورٹ میں انکشافات سامنے آگئے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات، ممنوعہ ادویات اور 2 افسران کی گرفتاری کے معاملے پر تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزم اعجاز شاہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.