اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا، عالیہ کامران نے ایوان میں اسلامیہ یونیورسٹی کا معاملہ اٹھادیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں عالیہ کامران نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ ایوان کے سامنے رکھی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پرکوئی نہیں بولا، رپورٹ منگواکرتحقیقات کی جائیں۔
جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی ساڑھے5 ہزار طالبات کی نازیبا تصاویر سامنے آنے کی خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں شعائر اسلام کی توہین کی جارہی ہے، تعلیمی اداروں میں نشہ سپلائی کیا جارہا ہے، صرف اسلامیہ یونیورسٹی نہیں، تمام یونیورسٹیوں کو مانیٹر کیا جائے۔
مولانا عبدالاکبر چترانی نے مزید کہا کہ سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی توہین کی گئی، پوچھتا ہوں ہمارا کردار کیا رہا؟ کیا ہم نے سوئیڈن کے سفیر کونکال دیا؟
اُن کا کہنا تھا کہ کیا او آئی سی نے اس پر کوئی ایکشن لیا؟ حکومت پاکستان سوئیڈن کی سفیر کو فوری طور پر پاکستان سےنکالے۔
جماعت اسلامی کے ایم این اے نے یہ بھی کہا کہ تمام مسلمان ممالک سوئیڈن کی سفیروں کونکال دیں، اپنے سفیر واپس بلائیں۔
ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور واقعےکی آئی جی اور چیف سیکریٹری سےرپورٹ طلب کرلی اور اجلاس 26 جولائی کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔
Comments are closed.