اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا پر پاکستان کی متعارف کرائی گئی او آئی سی کی قرارداد منظور کر لی۔
اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دے دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے حوالے اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری پر امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش اسلاموفوبیا کا سنگین چیلنج تسلیم کر لیا، اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی، اقوام متحدہ نے او آئی سی کی پاکستان کی طرف سے متعارف کروائی گئی قرار داد منظور کرلی ہے۔
Comments are closed.