بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیل 2023 سے بوئنگ 747 طیاروں پر مکمل پابندی لگادے گا

اسرائیل کی ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 31 مارچ 2023 سے ملک میں بوئنگ 747 اور اسی طرح کے چار انجن والے طیاروں پر پابندی لگا دی جائے گی۔

یہ فیصلہ آواز اور فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، حکام نے بتایا کہ ایئرلائنز کو پہلے ہی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

ایئرلائنز سے کہا گیا ہے کہ 2023 کے موسم گرما میں تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر بڑے طیارے لینڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس فیصلے کا اطلاق زیادہ تر کارگو طیاروں پر ہوگا کیونکہ زیادہ تر ایئرلائنز اسرائیل کے لیے پہلے ہی بوئنگ 747 اور چار انجن والے طیارے بند کرچکی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ چار انجن والے طیاروں کی لینڈنگ صرف غیر معمولی حالات میں ممکن ہوسکے گی جس کے لیے خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.