غزہ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری جھڑپوں میں اب تک 436 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
فسلطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 436 فلسطینی شہید ہوئے۔
فسلطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شہید فلسطینیوں میں 91 بچے اور 61 خواتین بھی شامل ہیں۔
فسلطینی وزارتِ صحت کے مطابق زخمیوں کی تعداد 244 بچوں،151 خواتین سمیت 2 ہزار 271 تک پہنچ گئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 74 ہزار شہری 64 اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔
حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔
اسرائیل نے حملوں میں بریگیڈ کمانڈر سمیت 700 سے زیادہ اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حماس سے پہلے دن کی لڑائی میں 30 اہل کار مارے گئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملوں کے نتیجے میں1 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.