جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل کے دفاع کا امریکی صدر کا جھوٹ پکڑا گیا

حماس اسرائیل جنگ میں فیک نیوز بھی بہت چل رہی ہیں جس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اسرائیل کے دفاع کےلیے فیک نیوز کا سہارا لے لیا۔

اسرائیل کے دفاع کےلیے امریکی صدر جو بائیڈن  نے بھی جھوٹا بیان دے دیا، جس کی وائٹ ہاؤس کو وضاحت کرنا پڑگئی۔

فلسطینی صحافی نے کہا کہ غزہ میں اس وقت ایسی کوئی جگہ نہیں جو محفوظ ہو۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے حماس کے ہاتھوں 40 اسرائیلی بچوں کے سر قلم کرنے کے بیان پر وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن یا امریکی حکام نے ایسی تصاویر دیکھیں نہ تصدیق ہوئی کہ حماس نے بچوں کو قتل کیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تھا۔

سائرن بجتے ہی جیمز کلیورلی اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن پناہ کے لیے عمارت کی طرف دوڑنے لگے۔

واضح رہے کہ حماس کے حملے میں مارے گئے افراد کی مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے الاقصیٰ آپریشن میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے سے اقوامِ متحدہ کے 9 ملازمین بھی مارے گئے، غزہ کے علاقے خان یونس میں گھر پر اسرائیلی بمباری کے بعد وہاں سے 7 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس کی جانب سے اسرائیل پر جوابی کارروائی کی گئی تھی اور اس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.