hookup Monmouth Junction NJ best site to hookup with older woman hookup Mansfield Center the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیل کی مخالفت اور فلسطین کی حمایت کرنے والے پادری ڈیزمنڈ ٹوٹو کی وفات

جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ ڈیزمنڈ ٹوٹو 90 سال کی عمر میں وفات پا گئے

Tutu

،تصویر کا ذریعہReuters

نوبل انعام یافتہ، جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ ڈیزمنڈ ٹوٹو جنھوں نے اپنے ملک کو نسلی امتیاز والے قوانین کے دور آپارتھائڈ سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، 90 سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اس موقعے پر کہا کہ ڈیزمنڈ ٹوٹو کی وفات، جنوبی افریقہ کے ماضی کے عظیم رہنمائوں کو خیرآباد کہنے کے سلسلے میں ایک اور انتہائی افسوس ناک اضافہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ آرچ بشپ ڈیزمنڈ ٹوٹو نے آزاد جنوبی افریقہ کے قیام میں اہم مدد کی۔

ڈیزمنڈ ٹوٹو جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی معروف شخصیات میں سے ایک تھے۔

نسل پرستی کے خلاف لڑنے والے نیلسن منڈیلا کے ہم عصر، ڈیزمنڈ ٹوٹو جنوبی افریقہ میں آپارتھائڈ کے خلاف چلنے والی تحریک کے اہم ترین رہنمائوں میں سے ایک تھے۔

آپارتھائڈ جنوبی افریقہ کے اس دور کو کہا جاتا ہے جب 1948 سے 1991 تک ملک میں سفید فام اقلیتی حکومت نے سیاہ فام اکثریت کے خلاف نسلی امتیاز پر مبنی قوانین بنا رکھے تھے۔

1984 میں انھیں آپارتھائڈ نظام کے خلاف جدوجہد کرنے پر نوبل انعام دیا گیا تھا۔

ٹوٹو کی وفات سے چند ہفتے قبل ہی آپارتھائڈ دور کے ملک کے آخری صدر ایف ڈبلیو ڈی کلرک کی وفات بھی ہوئی تھی۔

صدر رامافوسا نے کہا کہ ڈیزمنڈ ٹوٹو ایک معروف روحانی رہنما، آپارتھائڈ مخالف کارکن اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے کارکن تھے۔

انھوں نے ڈیزمنڈ ٹوٹو کو کہا کہ وہ ‘ایک ایسا محب الوطن جس کا کوئی ثانی نہیں تھا، اصول پسندی اور عملیت پسندی کا ایک ایسا لیڈر جو بائیبل کے اس خیال کو عملی جامعہ پہناتا تھا کہ عمل کے بغیر عقیدہ کچھ نہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ٹوٹو ‘غیر معمولی ذہانت، اصولی سالمیت اور ناقابل تسخیر شخصیت کے مالک رہنما جو آپارتھائڈ کے خلاف لڑے مگر ان میں دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے شفقت اور ہمدردی بھری ہوئی تھی۔‘

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.