اسرائیل نے غزہ کے 53 مقامات پر پر نسل کشی کرتے ہوئے 377 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیل کی جانب سے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ سمیت کئی کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 800 ہوگئی ہے جبکہ 22 ہزار افراد زخمی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حملوں کو آزادی کے لیے دوسری جنگ قرار دیدیا ہے۔
دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اسرائیلی فوج کی بکتربند گاڑی کو تباہ کیا گیا۔
حماس رہنما ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی جنگ کو فیصلہ کن معرکہ سمجھیں اور ہمارے ساتھ اٹھیں۔
حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملے کرتے ہوئے فوجی گاڑیاں تباہ کی ہیں۔
Comments are closed.