جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کو فوجی سامان کے 200 طیارے ملے

اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کو متعدد ملکوں سے فوجی ساز و سامان سے بھرے 200  کارگو طیارے ملے ہیں۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 10 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی ساز و سامان اسرائیل پہنچا ہے۔

القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹے کے دوران ہم نے 135 اسرائیلی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی تباہ کیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اس فوجی ساز و سامان میں ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے دفاعی امداد دینے والے ملکوں کے نام نہیں بتائے۔

دوسری جانب بم باری کے شکار نہتے فلسطینیوں پر پانی بھی بند ہے، رفح کراسنگ سے امدادی سامان تک غزہ لے جانے کی اجازت نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.