glasgow hookups hookup Colmar american hookup lisa wade pdf cancer man and hookups hookup agency in singapore hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھا، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں کیں۔

پشاور میں تقدس حرم نبوی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ نےجبراً اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے کئی عرب ممالک کو آمادہ کیا،  اس مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، کراچی کی کانفرنس نےان کی زبان بندی کی، جس کے بعد سے آج تک اسرائیل کو تسلیم کی بات کرنےکی جرات نہیں کرتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کاوشوں نے اس لابی کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ مسجد نبوی میں بے حرمتی کے واقعے کے وقت پی ٹی آئی کے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کس نیت سے وہاں موجود تھے، برطانیہ میں پی ٹی آئی کا صدر ہنگامہ کروانے کے لیے مدینہ منورہ آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اسلام، حرمت رسالت، شرف انسانیت کا علم بلند رکھا ہے، پرچم نبوی کو سر بلند رکھا ہے اور رہے گا، پہلے اپنی شکل دیکھو پھر ریاست مدینہ کی بات کرو،  مجھے گالی دیتے رہتے ہو برداشت کرتا ہوں، ناموس رسالت پر برداشت و تحمل کی حدیں ختم  ہو جاتی ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام والے تمہیں پاکستان سے نکالیں گے، مانتا ہوں کہ واقعہ سعودی عرب میں ہوا، دل آزاری پاکستان اور پوری دنیا کی ہوگی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دل آزاری کرنے والا پاکستانی تھا، پاکستانی کی حیثیت سے میری دل آزاری ہوئی میں فریاد کہاں لے کرجاؤں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.