پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل کا غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کے قریب فضائی حملہ

اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کے قریب بھی فضائی حملہ کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تازہ حملے سے شفا اسپتال جانے والی تمام سڑکیں تباہ ہوگئیں اور اسپتال پہنچنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اسپتال زخمیوں سے بھرا ہوا ہے جہاں ہزاروں افراد پناہ بھی لیے ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایندھن اور طبی سامان کی عدم فراہمی کی وجہ سے غزہ کے 30 اسپتال بند ہو چکے ہیں۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ریڈ لائن پار کر چکی ہے جو کسی کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کر سکتی ہے۔

علاوہ ازیں غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی طیاروں اور توپ خانے سے بمباری بھی کی جا رہی ہے۔

اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں حماس کے 450 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جس میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جن میں آدھی سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.