اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی مکمل ناکا بندی کا حکم دے دیا، غزہ کیلئے بجلی، خوراک، ایندھن سب بند کر دیا گیا۔
رات کے حملوں کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ فضائی حملے کیے گئے، حماس اور اسلامی جہاد کے 500 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 493 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 700 سے زائد زخمی ہوئے۔
حماس کے مزاحمت کاروں کی 7 سے 8 مقامات پر اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں ہوئیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کےحملوں میں 73 فوجیوں سمیت 700 اسرائیلی مارے گئے۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے یر غمال 4 اسرائیلی بھی ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کے گرد یہودی بستیوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے، یہودی بستیوں میں حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اسرائیلی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی احمقانہ کارروائی کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب لبنانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مشروط یقین دلایا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لبنان سے چھیڑ خانی نہ ہوئی تو جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.