جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کا غزہ میں شہری آبادی کو ختم کرنے کا ارادہ ناقابل قبول ہے، ایچ آرسی پی

انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے غزہ میں تسلسل سے جاری بمباری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے غزہ کی صورتحال پر اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں شہری آبادی کو ختم کرنے کا ارادہ ناقابل قبول ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق ایچ آر سی پی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں 4 ہزار سے زائد بچوں کو شہید کرچکا ہے۔ 

ایچ آر سی پی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جان بوجھ کر اسپتالوں اور پناہ گزیں کیمپوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ 

ایچ آر سی پی نے کہا کہ خوراک، پانی، ایندھن اور دواؤں کی سپلائی ناممکن بنانا اسرائیل کا نسل کشی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔ 

ایچ آر سی پی نے کہا کہ مغرب اور مسلم دنیا کا رویہ اور اقوام متحدہ کی بے کسی تشویش کا باعث ہیں۔ 

ایچ آر سی پی نے کہا کہ مغرب اور مسلم دنیا کا رویہ آنے والے مہینوں میں دنیا کے منظر نامے کا تعین کرے گا۔ 

ایچ آر سی پی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی برادری دیرپا امن کےلیے حکمت عملی تیار کرے۔ 

ایچ آر سی پی نے کہا کہ خطے میں انسانی حقوق کے دفاع کےلیے سرگرم افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کےلیے سرگرم افراد اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.