اسرائیل کی دیمونا جوہری سائٹ پر جاری تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر اُس وقت سامنے آئی ہیں جب اسرائیل ایران کے جوہری پروگراموں پر شدید تنقید کررہا ہے۔
ایرانی نیوکلیئر سائٹ جو اقوام متحدہ کی کڑی نگرانی میں ہے، کے برخلاف اسرائیل کی دیمونا نیوکلیئر سائٹ ابھی تک غیر اعللانیہ ہے۔ ایسوشی ایٹڈ پریس (اے پی) کے ذریعے حاصل کردہ تصاویر کے مطابق اسرائیل کے اس غیر اعلانیہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے مرکز میں جوہری تنصیبات جاری ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ دس سالوں میں یہ اسرائیل کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔
تنصیبات کیلئے کھدائی کردی گئی ہے جو ایک فُٹبال اسٹیڈیم کے برابر ہے اور ممکنہ طور پر 3 منزلہ ہے۔ یہ مرکز دیمونا شہر کے قریب شمعون پیریز نیگیو نیوکلیئر ریسرچ سنٹر کے قریب واقع ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ بالا جگہ پہلے ہی سے کئی دہائیوں پرانی زیرِزمین لیبارٹریوں کا مرکز ہے جو اسرائیلی جوہری بموں کی تیاری میں گریڈ پلوٹونیم کیلئے مخصوص سلاخوں کو تیار کرتا آرہا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے اس پروگرام کے بارے میں اے پی کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے۔
Comments are closed.