فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا کمال عدوان اسپتال پر حملہ فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے نکالنے کی مایوس کوشش ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی شمالی غزہ سے شہریوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کئی بار ناکام رہی۔
فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ طبی عملے سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے کر کہیں اور منتقل کردیا گیا، اسپتال پر حملے سے پہلے یہاں کئی دنوں تک گولہ باری کی گئی اور محاصرہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسپتال میں داخل مریضوں کو پانی، خوراک اور طبی سامان کی فراہمی روک دی گئی، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی اور انسانی قانون کے تحت جرم ہیں۔
فلسطینی میڈیا نے کہا کہ اسرائیل کے غیر انسانی عمل کو امریکی انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے، انسانیت کے خلاف اسرائیلی جرائم کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.