جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

اسرائیل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں کھل کر سامنے آگیا، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسرائیل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حق میں کھل کر سامنے آ گیا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری دنیا بھر کے دورے پر ہیں، قرآن شریف کی بے حرمتی پر آواز اٹھا رہے ہیں، احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہمارے عقائد کا احترام سب پر لازم ہے، اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، اسرائیل کا کیا واسطہ پاکستان کی اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے۔

انہوں نے کہا کہ کافی چیزیں شک و شبہات میں تھیں، پی ٹی آی کو پیسے بھارت اور اسرائیل سے ملے، پیسے اس لیے دیے کہ ملک میں افرا تفری ہو، اسرائیل کی مکمل سپورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کو حاصل ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے سالے کی کمپئن چلائی، جس سے اندازہ ہوا کہ یہودیوں کی سپورٹ کی، گزشتہ روز اسرائیل نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے وہ کھل کر سامنے آئے ہیں، اس سے عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، آپ کے سابق وزیرِ اعظم کے تانے بانے اسرائیل سے ملیں تو کیا بچتا ہے، یہ ایک تشویشناک بات ہے، یہ الزام نہیں، میں کہہ چکا ہوں کہ یہ ایک خطرناک رابطہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ قابل مذمت اور قابل تشویش بات ہے، امپائر کو بعد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں پتہ چلا، پاکستان میں رہنے والے ہر ہندو کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ سے کوئی نہیں بچا سکتا،پی ٹی آئی پر قانون و آئین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی امن اور بھائی چارے کی جماعت ہے، اگر ہماری وجہ سے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ملتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، سندھ اسمبلی لیڈر آف اپوزیشن کی تبدیلی اسپیکر کا استحقاق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کسی اور کے ایجنڈے پر کام کرنا سیریس بات ہے، آئین اور قانون میں نئے صوبوں پر لکھا ہوا ہے، سندھ ایک ہی ہے اور ایک ہی رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.