وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل 9 مئی کو پاکستان میں تباہی پھیرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری پر آگ بگولہ کیوں ہوگیا؟
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ جو اسرائیل برسوں سے فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ کشمیریوں پر بھارت کے مظالم پر آج تک جس اسرائیل نے انسانی حقوق کا کوئی بیان نہیں دیا، وہ 9 مئی کو پاکستان میں تباہی پھیرنے والی پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کے لیے آگ بگولہ کیوں ہوگیا؟ یہ پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہے لیکن وزیراعظم وہ بنے گا جسے زیادہ ووٹ ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنے تاکہ پورے ملک کو پنک بس کا تحفہ دیں۔
Comments are closed.