اسرائیل اور بھارت آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔
اسرائیل کی وزیر معاشیات اورنا باربیوئی نے کہا ہے کہ ایک بھارتی وفد معاہدے کے حوالے سے اصول و ضوابط طے کرنے کے لیے یروشلم آیا ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں بھارت اور اسرائیل نے آزادانہ تجارت کے معاہدے سے متعلق مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
اس موقع پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ 2022 کے وسط تک معاہدہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ 2021 میں اسرائیل اور بھارت کے درمیان تجارتی حجم 6.3 ارب ڈالر تھا۔
جب دونوں ممالک کے مابین 1992 میں باقاعدہ سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا اس وقت یہ تجارت 20 کروڑ ڈالر تھی جو اب 6.3 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔
اسرائیل بھارت کو اسلحہ فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں سے ہے، وزیر معاشیات کے مطابق دونوں ممالک زراعت، موسمیاتی تغیرات، اندرونی سیکیورٹی، فن ٹیک اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیا ہے جس کے بعد 95 فیصد اشیاء کی ڈیوٹی فری تجارت ممکن ہوگی۔
Comments are closed.