اسرائیل، غزہ اور مصر کی رفح کراسنگ کو محفوظ رکھنے کے اپنے دعوے سے مکر گیا۔
اسرائیلی ٹینک نے رفح کراسنگ کے قریب مصری چیک پوسٹ کو نشانہ بنا ڈالا۔ اسرائیلی فوج نے حملے کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ غلطی ہوگئی۔
جارح اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہمیں اس پر افسوس ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کھانا، پانی اور دواؤں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ اس سے پہلے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ رفح کراسنگ سے امدادی ٹرک کے دوسرے قافلے کے غزہ میں داخل ہونے کے بعد دھاکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
Comments are closed.