اسرائیل میں قائم روس کا سفارتخانہ یروشلم میں اپنا ایک دفتر کھولے گا، اس حوالے سے سفارتخانے اور اسرائیلی وزارت خارجہ کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا۔
اسرائیل میں قائم روسی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی یروشلم میں روس نے ایک قطعۂ اراضی 1885 میں خریدا تھا۔
کئی سال کی پیشرفت کے بعد 18 مئی کو یروشلم کی میونسپلٹی کے ساتھ تعمیرات کیلئے دستخط ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس اراضی پر کئی عمارتوں پر مبنی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جو سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے طور پر کام کرے گا۔
روس کے سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ یروشلم میں دفتر کا قیام مشرق وسطیٰ تنازع کے منصفانہ حل کیلئے ہمارے ملک کی غیرمتزلزل پالیسی کے عین مطابق ہے۔
واضح رہے کہ زیادہ تر ممالک کے سفارتخانے تل ابیب میں ہیں لیکن امریکا نے 2017 میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا جس کے بعد 4 ملکوں نے یروشلم میں اپنے سفارتخانے کھول لیے ہیں۔
Comments are closed.