چین نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چین کے خصوصی سفیر برائے مشرق وسطیٰ امور ژائی جون کا کہنا تھا کہ چین کو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقوں بالخصوص اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتا ہے، عالمی برادری کو فلسطینی مسائل کے جلد اور مناسب حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گذشتہ روز مسجد اقصٰی کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی فورسز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔
Comments are closed.