امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی سے پیدا ہونے والے انسانی المیے میں مدد کیلئے خطے کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جنگی قوانین کے احترام کیلئے بھی کام کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ حماس حملوں سے پیدا ہونے والے انسانی المیے میں مدد کیلئے اسرائیل، مصر، اردن اور اقوام متحدہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امداد کی بحالی کیلئے درکار حالات سازگار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ جنگی قوانین کو برقرار رکھنے کی وکالت کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.