ہیگ: عالمی عدالت انصاف(آئی سی جے) نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے مقدمے کے فیصلے میں اسرائیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی ختم کرکے غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے 15 ججوں نے فیصلے کی حمایت اور 2 نے مخالفت کی جبکہ عالمی عدالت انصاف کے ہنگامی احکامات 2-15 کی اکثریت سے منظور ہوئے، عالمی عدالت نے اسرائیل پرغزہ میں نسل کشی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ سننا جینوسائیڈ کنونشن کے تحت عدالت کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔
عبوری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حماس حملے کے جواب میں اسرائیلی حملوں میں بہت جانی اور انفرااسٹرکچر کا نقصان ہوا ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ کے کئی اداروں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کئی قراردادیں پیش کی ہیں۔
عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے بڑے پیمانے پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ہیں، جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو شہید اور زخمی کیاگیا ہے۔
Comments are closed.