اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل فسلطین تنازع پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطین امن کے لیے سفارت کاری کو بڑھائیں گے۔ 

استنبول سے ترک صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں اسرائیل فلسطین تنازع بنیادی ہے۔ 

صدر اردوان نے کہا کہ  علاقائی امن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔ 

ترک صدر اردوان کے مطابق دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اب وقت کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.