پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر اپنے ظالمانہ اور غیر انسانی حملوں کو روکے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کروانے میں پھر ناکام ہوگئی ہے۔
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے باوجود جنگ بندی میں ناکامی ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل امن و سلامتی برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہی۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ کے محصور عوام کو اجتماعی سزا دینے کی نہ مثال ملتی ہے اور نہ ہی یہ قابل قبول ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان غیر مشروط اور فوری جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتا ہے۔ اسرائیل غزہ پر اپنے ظالمانہ اور غیرانسانی حملوں کو روکے۔ سلامتی کونسل اس غیرانسانی جنگ کو ختم کروائے۔
Comments are closed.