ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اسرائیل، فلسطین کے لیے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر عمر شاکر کا کہنا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے لوگوں کو خوراک اور پانی سے محروم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام جان بوجھ کر انسانی امداد میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
عمر شاکر کے مطابق اسرائیلی فوج جان بوجھ کرغزہ کی بیکریاں، اناج کی چکیاں اور زرعی علاقے مسمار کر رہی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل شہریوں کو بھوکا رکھنے کی پالیسی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
Comments are closed.