اسرائیلی سپریم کورٹ نےعدلیہ کے اختیارات سے متعلق حکومت کے متنازع قانون کو کالعدم قرار دے دیا۔
اسرائیلی حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی مرضی کی مخالفت کرتا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے 15 میں سے 8 ججوں نے متنازع قانون کے خلاف فیصلہ دیا۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو حکومت نے عدلیہ کے چند اختیارات محدود کرنے کا قانون منظور کیا تھا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے گذشتہ برس جولائی میں متنازع عدالتی اصلاحات ترمیمی بل منظور کیا، اسرائیلی حکومت کے متنازع قانون کے خلاف اسرائیل میں کئی ماہ احتجاج ہوا تھا۔
Comments are closed.